بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل

لاہور (بیوروچیف) پاکستان ریلوے نے جعفرایکسپریس پر دہشتگرد حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کے مطابق بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔ عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا،تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران 155مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں