جلیبیاں بیچنے والے قومی فٹبالرکووزیراعظم نے بلالیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر چلنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیراعظم ہائوس بلا لیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے بتایا کہ آج دوپہر 2بجے پی ایم ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہوگی، ہم نے ان کیلئے تمام انتظامات کیے ہیں۔ دوسری جانب محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میڈیا کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض 2018میں اتھلیٹس کھیلوں پر پابندی کے بعد مایوس ہوکر ہنگو بازار میں جلیبیاں بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں