مخالفین کی فائرنگ سے1بھائی قتل،دوسرازخمی،ٹرین تلے آکر50سالہ شخص جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے قتل کا اشتہاری ایک بھائی قتل’ دوسرا لہولہان’ ٹرین تلے آ کر 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں نوید اشرف نے بتایا کہ ان کی ملزمان لیاقت وغیرہ کے ساتھ دشمنی چلی آ رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے بھائی سعید اشرف کے ساتھ نیامت کے بھٹہ کے قریب جا رہے تھے کہ مسلح ملزمان لیاقت علی وغیرہ نے فائرنگ کر کے سعید اشرف کو بری طرح زخمی کر دیا۔ اس نے بچانے کی کوشش کی ملزم نجیب نے اسکو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر سعید اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا پھاٹک کے قریب ریلوے پٹڑی پر 50سالہ شخص چل رہا تھا کہ ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے شناخت نہ ہونے پر متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں ثنائ۔ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ ملاں پور مبینہ پولیس مقابلہ میں 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میںدومسلح ڈاکو ناکہ لگا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران گشت پولیس موقع پر پہنچ گئی پویس کو دیکھتے ہی مسلح ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر عابد جٹ اور اے ایس آئی رانا ساجد محمود دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ڈاکووں کو ملاں پور چوک کے قریب گھیر لیا جہاں پر پولیس اور مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی موقع سے فرار سے ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے فرار ملزم کی تلاش کے لیئے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت اللہ دتہ ولد اکرم سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو چوری ڈکیتی،اقدام قتل اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے تقریبا 50مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں