انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کا قلع قمع کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک کاایک عشرہ مکمل ہونے کوہے ،ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوںکاسختی سے قلع قمع کرنے میں یکسرناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے متوسط اورغریب طبقے کوانتہائی پریشانی کاسامناہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصل آبادشہرمیں صرف دومقامات پرسستے رمضان بازار لگا ناغریب کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔مہنگائی کے طوفان میں حکو مت پنجاب رمضان میں غر یب آدمی کووہ ریلیف نہیں فراہم کرسکی جس کاوہ انتظار کر ر ہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے فوٹوسیشن سے مہنگائی کم نہیں۔ بلکہ بڑھ رہی ہے جوکہ غریب کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں