گوجرہ میں ڈاکوؤں ،چوروں کی وارداتیں نہ تھم سکیں،عوام پریشان

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت تین افرادکو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر413ج ب کا عمار علی اپنی موٹر سئایکل پر سوار اڈا دواکھڑی اپنی دکان پر جا رہاتھاکہ راستہ میں اس کو دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے18ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر358ج ب کا محمد اسماعیل نجی ہسپتال میں دوائی لینے کیلئے اپنی موٹر سائیکل نمبر4855اے پی کیوپر سوار آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کہ اس دوران نامعلوم چور وں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔عثمان پارک کی خاتون فوزیہ بی بی صرافاں بازارمیں خریداری کے لئے آئی ہو ئی تھی کہ نامعلوم چور نے اس کے پرس سے ہزاروں روپے چوری کر لئے۔جب خاتون نے پر س کھول کردیکھاتو اس میں چوری ہو نا پائی گئی ۔اورکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں