کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی، محلہ کمال کالونی میں ملزم اللہ دتہ کے گھر پر چینی کے سٹاک پر چھاپہ ، نوے لاکھ روپے مالیت کی چینی برآمد، رہائش گاہ سیل تفصیلات کے مطابق آئی بی کی خفیہ اطلاع پر ریونیو اہلکاران و آئی بی کے اہلکاران نے چھاپہ ماراگھر میں تقریبا 1150تھیلے چینی ذخیرہ پائی گئی.اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصرکاکہنا تھاکہ چینی سرکاری ریٹ پر عوام الناس میں فروخت کی جائے گی. ذخیرہ اندوزی جرم ہے ، کسی کو بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہ ہے ۔خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ماہ صیام میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور کاروائیاں جاری ہیں گی۔




