شاعر یوسف نیئر کی وفات پر اظہار تعزیت

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجابی زبان کے معروف شاعر یوسف نیئر بقضائے الہی وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ان کی وفات پر ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں،ماسٹر زاہد جاوید،آصف علی آصف،ڈاکٹر خالد یاسین،حاجی زاہد ساویز،شیخ تنویر پوری،شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ،راجہ ریاض احمد خان،شاہد وقار سلارہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی شفیق ملنسار خوش گفتار انسان تھے وہ پنجابی زبان کے شاعر عابد تمیمی مرحوم کے خاص شاگردوں میں شمار ہوتے تھے اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں