نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز ترسیل کی کڑی نگرانی جاری ہے

سرگودہا (بیوروچیف) ڈویژنل انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز ترسیل اور میڑک امتحان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج اور میٹرک کے جاری امتحانات کی مانیٹرنگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، اے سی جی عمران رسول ،سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابو الحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے علاوہ خوشاب میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں اہل خاندانوں کے تمام پے آڈرز پہنچ چکے ہیں جن کی ترسیل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ کمشنر نے مستحقین تک شفاف انداز میں جلد از جلد پے آرڈرز پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کٹوتی کی شکایات پر سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کیش پوائنٹس کی کڑی نگرانی کرنے کے ساتھ انتظامی افسران کو خود ان پوائنٹس کے وقتا فوقتاً دورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں