وزیراعظم کا آج دورہ بلوچستان

اسلام آباد (بیوروچیف) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔علاو ہ ازیں صدر مملکت نے بولان آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش جبکہ 21شہریوں اور 4ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں