معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ

گوجرہ(نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے پر مسلح افراد کی فائرنگ،گیارہ سالہ بچہ گولی کا نشانہ بن گیا۔شدید زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ محلہ قادرکالونی میں حسن اور علی حسن وغیرہ کی کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہو گئی تو ملزمان نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں گیارہ سالہ راہ گیراحمد رضا فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ ملزمان کی تلاش میں مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں