فیصل آباد جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام پہلی واصف علی واصف انٹر ڈسٹرکٹ فیصل آباد جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ ڈجکوٹ روڈ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے پہلی، ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے دوسری اور جھنگ کی ٹیموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیراورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جیتنے والی ٹیموں میں 15000، 10000، 5000روپے کیش پرائز میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر چوہدری عبد الحق،رضوان محبوب،شیخ شہزاد عارف اور ماجد بٹ بھی ہمراہ تھے جبکہ رضوا ن اللہ خان،حافظ زبیرالحق اور خضران اللہ خان نے چیمپیئن شپ ریفری کے فرائض انجام دیئے اور منتظمین زبیر رشید تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں