ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے3ارب کے فنڈ جاری

ساہیوال(بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرعوام کو بنیادی سہولیات خصوصاً پینے کے صاف پانی کی دستیابی، سیوریج کی سہولیات، گلیوں میں سولنگ اور رابطہ سڑکوں کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے تحت ساہیوال ڈویژن میں 362سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں جن پر لاگت کا کل تخمینہ7ارب 33 کروڑ 80لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ تمام سکیمیں 30جون2025تک مکمل کرلی جائیں گی۔ منصوبے کی تفصیل دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 107سکیموں پر کام جاری ہے جن پر ایک ارب80کروڑروپے لاگت آئے گی۔ ان میں 78سکیمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ، 22محکمہ ہائی وے اور7سکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعمیر کررہا ہے۔ اسی طرح ضلع اوکاڑہ میں 172سکیموں پر کام جاری ہے جن پر13ارب43 کروڑ80لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں