رمضان پیکیج مستحق افراد کو دہلیز پر مل رہا ہے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز کے شاندار رمضان پیکیج کے تحت مستحق خاندانوںکو پانچ ہزار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کی امداد نہایت احسن اقدام ہے’ حکومت غریب لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے میں انتہائی مخلص ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکیں گے’ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوا اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا مگر موجودہ حکومت نے شفافیت کا بھی اعلیٰ معیار قائم کیا ہے اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر پیکیج مل رہا ہے جو قابل تحسین ہے صوبائی حکومت وہ عام آدمی کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پورے پنجاب میں سو سے زائد ترقیاتی منصوبے لانچ کر چکی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاہرضلع میں لیبر کالونی بنانے کافیصلہ اورمزدورکی کم از کم 37ہزارروپے تنخوا پرعمل کرانے کی ہدایت سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی مشکلات ختم اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ہمیشہ سے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں