لاہور سے خودکش بمبار گرفتار

لاہور (بیوروچیف) برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں