6 افسران کا تقرروتبادلے

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے6 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے جبکہ ایم ڈی واسانے بھی 4افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جن افسران کے تقررو تبادلے کئے گئے ان میں ندیم احمد کو اے سی ایچ آر جہلم تعینات کر دیا گیا، سید عثمان حسن کو کالونی افسر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگا دیا گیا۔ محمد عمران ارشد کو سب رجسٹرار ون سیالکوٹ تعینات، محمد عارف انجم کو سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی لگا دیا گیا۔ عمران محمود کو اے سی ایچ آر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا، احسان اللہ کو اے سی ایچ آر قصور لگا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا نے 4افسران کے تقرر وتبادلے کئے، ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ اصغرعلی کو ڈی ایم ڈی انجینئرنگ کے ڈسپوزل پر دیدیا گیا۔ ایکسئن ارمغان خان کو سینئر کنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوکااضافی چارج سونپ دیاگیا، ایس ڈی اوعمیرحمیدکوڈی سی ٹو سے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ کے ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔ ایس ڈی او ارسلان ادریس کو جونیئرکنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوتعینات کر دیا گیا، ایم ڈی واساکے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمدوسیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں