بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلائو گھیرائو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں