بلوچستان میں احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا

ساہیوال(بیوروچیف)صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن ساہیوال اور سینئر کالم نگار میاں بابرصغیرنے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلوچستان میں ٹرینوں اور بسوں کی حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ بھارت مسلسل بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہاہے۔ حکومت پاکستان ملک دشمن عناصر کو کچلنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔میاں بابرصغیر نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں