محکمہ صحت کو پرائیویٹائزکرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رورل ہیلتھ سینٹر اور بنیادی مراکزپنجاب میں تقریبا دو لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہونے جا رہے ہیں جس میں آئی آر ایم این سی ایچ پی ایچ ایف ایم سی اور ریگولر سٹاف ہیں کیونکہ ایچ ایف ایم سی اور آر ایس سی کنٹیکٹ لوگ ہیں جو 20سالوں سے ادھر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ان کے بچوں کا رزق چھینا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے یہ ریکو یسٹ ہے ایسا فیصلہ واپس لیا جائے۔صحت کی پرائیو یٹا ئزیشنز بند کی جائے محمد رضوان اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیا جاتے تو اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیا جاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں