گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوری کرنیوالے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔فیسکو ٹاسک فورس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 332 ج ب کا عثمان حمید اپنے میٹر بجلی سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہے جس پر فیسکو اہلکاروں نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی اور تھانہ نواں لاہور کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جنہوں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔




