مریم نواز کی CM سولر پینل سکیم کے فیز2 کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم کے فیز ٹو کی منظوری دے دی اور مستحقین کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ نے چولستا ن میں پانچ ہزار سولر پینلز کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کے اشترا ک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیوفیول پراجیکٹس پر پلان طلب کر لیا گیا، جبکہ صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا گیا،اجلاس میں ہسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل نصب کرنیکی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیوانر جی اور بائیوفیول پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا، ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری پراجیکٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں