جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں ماہانہ درس حدیث کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں علما کرام، اساتذہ،طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے حضرت خدیجہ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اسلام کیلئے بے مثال خدمات،قربانیوں اور نبی کریمۖ سے والہانہ محبت کا تذکرہ کیا۔حضرت خدیجہ کی زندگی صبر،ایثار،وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہے۔وہ نہ صرف اسلام کی پہلی ممنہ تھیں بلکہ ایک کامیاب تاجرہ، مثالی بیوی اور عظیم ماں بھی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ آج کی خواتین کے لیے حضرت خدیجہ کی سیرت بہترین نمونہ ہے۔اگر مسلمان خواتین ان کے نقشِ قدم پر چلیں تو وہ نہ صرف گھریلو زندگی بلکہ عملی میدان میں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں تقریب میں جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر بھی روشنی ڈالی گئی،دہشت گردوں کی مزمت کی گئی سیکورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،شرکا نے شہدا اور ان کے لواحقین اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی۔




