CPOصاحبزادہ بلال عمر کے والد انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 17مارچ بروز سوموار بعدازنماز ظہر داتا دربار لاہور میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پولیس افسران’ سیاستدانوں’ وکلائ’ عمائدین شہر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں ان کی میت آبائی گائوں اروپ گوجرانوالہ میں لے جائی جائیگی۔ جہاں پر بعدازنماز عصر دوسرا نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائیگا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں