حکومتی دعوے ٹھس،رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابو

ساہیوال(بیورو چیف)حکومتی دعوے جھوٹ، ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابو، بیف کا گوشت1100روپے کلو جبکہ فارمی مرغی کاگوشت700روپے کلوتک پہنچ گیا۔ انار 800روپے، سیب400روپے، مالٹا 250 ، چینی170، گھی 570سمیت دیگر اشیاء خوردونو ش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انتظا میہ ناجائز منافع خوروں کے آگے بے بس، غریب اور سفید پوش طبقہ فاقوں پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کاجن بوتل سے نکل کر سر چڑھ کر بولنے لگا۔بیف گوشت کا ریٹ 1100روپے کلوجبکہ فارمی مرغی کے گوشت میں بے انتہاء اضافہ قیمت700روپے کلو تک پہنچ گئی ۔ انار800، سیب400، مالٹا250،چینی 170، گھی 570 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میںاضافے کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ خریداری سے محروم ہوکرفاقوں پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے ساہیوال کی عوام کا کہناہے کہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انتہائی غیر فعال ہیں جبکہ مافیا غریب عوام کو ماہ رمضان المبارک میں بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ ساہیوال کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ساہیوا ل اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں