آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پر افطاری کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امام حسین علیہ السلام کی سیرت امن محبت برداشت اور اتحاد امت کا درس دیتی ہے ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اسلام فوبیا کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ منانے کا اہتمام خوش آئندہ قدم ہے جس سے نئی نسل میں سیرت مصطفی ۖ کے پہلوئوں کو اجاگر کیا جاسکے گا ۔ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب نفرت اور امتیازی سلوک کیخلاف اسلام کے حقیقی چہرے کو روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے عالمی سطح پر اسلام فوبیا کی بنیادی وجہ غلط فہمیاں اور اسلام منفی پراوپیگنڈا ہے اسلام کا حقیقی چہرہ امام حسن علیہ السلام کی سیرت کے پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر 15رمضان المبارک ولادت یوم امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پر افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علما کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید حیدر رضا شاہ’ قاری غلام حیدر رضوی’ مولانا سلیم رضا’ حافظ محمد ہاشم قادری’ افضل سہروردی’ امین نقشبندی’ محمد شاہد القادری ودیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں