فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

گوجرہ ( نامہ نگار )فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جو س بنا نے وا لی فیکٹری پر چھا پہ بھاری مقدار میں مضر صحت جوس برآ مد کرلیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آ فیسر کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 351 ج ب کا محمد شریف ایک مکا ن میں جوس فیکٹری بنا رکھی اور معروف برانڈز کے ڈبو ں میں جوس پیک کیا جارہا جس پر انہو ں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوس فیکٹری پر چھا پہ مارا تو فیکٹری میں ایک ڈرم میں جوس تیار کرکے ڈبو ں میں پیک کیا جارہا تھا جو چیک کرنے پر مضر صحت قرار پا یا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بھاری تعداد میں جوس کے ڈبے بھی برآ مد کرلئے اور تیا ر شدہ جو س کو ضا ئع کردیا اور تھا نہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر آ گا ہ کردیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرکے فیکٹری مالک کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں