مشتعل افراد کے تشدد سے ادھیڑ عمر خاتون قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کے تشدد سے ادھیڑ عمر خاتون چل بسی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں راحیل وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 610 گ ب کے غلام یوسف نے پولیس کو بتایا کہ محلے میں بچوں کی لڑائی ہوئی تو اس کی ادھیڑ عمر والدہ گلاں بی بی نے بچوں کو لڑنے سے منع اور سمجھانے کی کوشش کی تو مشتعل ملزمان راحیل وغیرہ نے اسکی والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکا دیا جو کہ بے ہوش ہو کر گر پڑی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں