سرگودھا میں دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیاں کروانے کی منصوبہ بندی

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں چاروں پانچ ایجنڈا ایٹمز بارے چاروں ڈپٹی کمشنروں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں درخوا ستوں کی وصولی اور تحصیل ویری فیکیشن کمیٹیوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ سرگودہا ڈویژن میں اگلے ماہ اجتماعی شادیاں کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اجلاس کو سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی نے میٹرک کے جاری امتحانات بارے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ انٹر کے سالانہ امتحان کے انعقاد کے انتظامات بھی شروع کر دئے گئے ہیں۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ 13 دونوں میں 177 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک لاکھ 59 ہزار 754 انسپکشز کیں، پرائس ایکٹ کی خلاف وزی پر مجموعی طور پر 29 لاکھ 71ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 146 گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، 2 ہزار 796 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 281 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔ کمشنر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں چھوٹے دکانداروں کے ساتھ بڑے مالز کے خلاف بھی کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں