خاتون پر تشدد کرنے والے قانون میں گرفتار میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو شاہراہ عام پرتشددکا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے والے افراد کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔چک نمبر438ج ب کی نسیم بیگم زوجہ غلام شبیرتھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ قمر وغیرہ دوافرادنے شاہراہ عام پرروک کر اس کو گالی گلوچ کر تے ہو ئے اس کے ساتھ دست اندازی کی ۔اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے ۔بعض افراد کے آنے پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں