قیام امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پا کستان مسلم لیگ ن کے یرینہ کارکن اور انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت و اپوزیشن قیام امن کے لیے ایک پیج پر ہوں۔ کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک میں خون بہانے والا کسی رحم کا مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنے بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ قوم کے ساتھ ہمارے سیاستدان بھی متحد ہوں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں