موٹر سائیکلوں کے چین کور نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں چلنے والے اکثر موٹر سائیکلوں کے چین کور نہ ہونے کے باعث آئے روز چین میں دوپٹہ یا برقعہ پھنسنے سے حادثات بڑھنے لگے ہیں ٹریفک پولیس ہیلمٹ نہ پہننے پر تو چالان کرتی ہے مگر چین کور نہ ہونے پر کسی موٹر سائیکل کا چالان نہیں کیا جاتا جس سے حادثات بڑھ رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل کے چین کور کو ہر صورت یقینی بنائیں وگرنہ ان کے خلاف جرمانے کیے جائیں گے کیونکہ اکثر اوقات چین میں برقعہ یا دوپٹہ پھنسنے سے حادثات کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس لیے ٹریفک پولیس ہیلمٹ کیساتھ ساتھ چین کور بھی یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں