گیس بھرتے ہوئے فریز ر پھٹ گیا ،3افراد شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار کے علاقہ بدر کالونی میں گیس بھرتے ہوئے فریزر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کی لپیٹ میں آ کر سات سالہ بچی سمیت 3افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ بازار کے علاقہ بدر کالونی گلی نمبر2 ثانی چوک کے رہائشی دانیال ولد منظور حسین کے گھر کا فریزر خراب ہو گیا تو مکینک علی رضا ولد رمضان فریزر میں گیس بھر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ سے فریزر پھٹ گیا اور جسکی لپیٹ میں آ کر گھر کا سربراہ دانیال’ محنت کش علی رضا اور قریب کھڑی سات سالہ بچی جنت بی بی دختر بوٹا بری طرح زخمی ہو گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز انکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں