15ڈاکٹرز کے لائسنس 6ماہ کیلئے معطل

لاہور (بیورو چیف) پی ایم ڈی سی ڈسپلنری کمیٹی نے 15ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کر دیئے ۔ڈیوٹی کے دوران ہڑتال کرنے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کی شامت آگئی۔ پی ڈی ایم سی ڈسپلنری کمیٹی نے 15ڈاکٹرز کی رجسٹریشن 6ماہ کے لئے معطل کر دی۔ پنجاب حکومت نے 15ڈاکٹرز کیخلاف ریفرنسز پی ایم ڈی سی کو بھجوائے تھے۔ان ڈاکٹرز پر مریضوں کیعلاج میں خلل، او پی ڈیز کی بندش اور ہڑتالوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔پی ایم ڈی سی ڈسپلنری کمیٹی نے ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔10ڈاکٹرز ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جبکہ 5غیرحاضر رہے۔پی ایم ڈی سی کا فیصلہ محکمہ صحت پنجاب کو مزید کارروائی کے لئے بھجوا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں