گاڑی کے ایک لاکھ مالیت سے زائدکے ای چالان

لاہور (بیورو چیف)ٹھوکر نیاز بیگ پر 1لاکھ سے زائد مالیت کی ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی۔پٹرولنگ آفیسر نے گاڑی کے ای چلان چیک کئے تو 54چالان نکلے جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ڈرائیور نے 32بار ٹریفک سگنل اور 20بارلین لائن کی خلاف ورزی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں