حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 215 رب نیتھڑی کا رہائشی 40سالہ افتخار ولد محمد حسین کچھ عرصہ سے معاشی حالات کی وجہ سے تنگ تھا، جسکی وجہ سے آئے روز گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، اہل خانہ نے علم ہوتے ہی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں