فیصل آباد ڈویژن میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد جاری ہے،محترمہ مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جار ہا ہے، انسداد تجاوزات مہم کے دوران کوئی دبائو خاطر میں نہیں لایا جائیگا، ڈویژنل پبلک سکولز /کالجز کے تدریسی نظام کو مثالی بنانے پر مکمل توجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو معاف نہیں کرینگے، کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سائلین کی شکایات ومسائل سن کر متعلقہ افسران کو ان کے حل کے حوالے سے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔ کمشنر آفس میں ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سے خصوصی بات چیت کے دوران محترمہ مریم خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کے باعث لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں، ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فیصل آباد بھر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن بھرپور محنت اور لگن سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں گلیاں اور بازار کشادہ ہو گئے ‘ ڈپٹی چیف آفیسر MCF عظمت فردوس کی زیرنگرانی آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکولز /کالجز کے تدریسی نظام کو مثالی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، محترمہ مریم خان نے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے، کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی کو بھی یقینی بنایا گیا اور سائلین کی شکایات اور مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں