سیدہ عائشہ صدیقہ کا یوم وصال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ کا یوم وصال اور یوم بدر آج 17 رمضان المبارک بمطابق 18مارچ منگل کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس موقع پرجہانیاںسمیت ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی دانشور اور دیگرا ہم دینی شخصیات خطاب کرتے ہوئے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ سمیت اسلام کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ سے نبی کریم ۖ کو بے حد محبت تھی جبکہ آپ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی بھی حافظہ تھیں۔حضرت عائشہ کے کاشانہ نبوت میں حرم نبویۖ کی حیثیت سے داخل ہونے کے بعد قرآن مجید کا ایک بڑا حصہ نازل ہوا۔آپ کو کم و بیش10سال تک فخر موجودات، سرورکائنات، سرکار دوعالم، نبی آخر الزماںحضرت محمد مصطفی ۖ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ اخلاق حسنہ میں بھی سب سے ممتاز تھیں اور آپ نے بڑی تعداد میں غلاموں کو آزاد کروایا۔ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ نے17رمضان المبارک58ھ کو وصال فرمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں