وزیراعظم کا دہشتگردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن میں 3خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں