بلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوںکی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی امداد پر پھلنے والی PTI بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آستین کے سانپ ہمارے ملک کے اندر ہی موجود ہیں ۔ ہندوستانی میڈیا کو کیسے معلوم تھا کہ ٹرین حادثہ ہونا ہے اور اس پر اس اندازسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈاکرنا ہے اور اسکے ساتھ ہی ملک کے اندر غیر ملکی امداد پر پھلنے والی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مشنیں اس پروپیگنڈے کو اسی رفتار سے آگے بڑھاتی نظر آتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں