علماء پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزاد ہ حافظ محمد امجد نے پشاور میں دہشتگرد ی کے حملے میں ممتاز عالم دین مفتی منیر شاکر کے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علما پر حملہ کرنا دراصل دہشت گردوں کی ایک بزدلانہ کاروائی اور بزدلانہ عمل ہے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت اور سیکورٹی فورسز تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگی ، ریاست کی عملداری بر قرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون حاصل ہے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کے پی اور بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ملک میں پرامن فضا بر قرار رکھنے کے لیے ہم روز اول سے کوشاں ہیں دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ہم کسی کو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں