حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ‘ عنقریب عوام کو خوشخبریاں ملیں گی’ بجلی بھی سستی ہو گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پیکیج بھی ملے گا’ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ عاطف کسانہ کی رہائش گاہ پر ان کے والدہ محترم نثار کسانہ کی عیادت کے بعد پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا’ اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ عارف محمود ملک’ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ عاطف کسانہ’ امیدوار برائے چیئرمین ملک ارسلان عارف’ ملک شاہد علی’ راشد محمود سدھے میاں’ غلام بھیک اعوان’ شیخ خالد لاڈا کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پہلہ زینہ معاشی استحکام ہے’ ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے’ معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے’کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے’ وزیراعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے’ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا’ منفی پروپیگنڈے سے دور رہنا ہے’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں