اے سی کمالیہ گرانفروشوں کیخلاف متحرک،متعدد دکانداروں کو جرمانے

کمالیہ( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی ہدایت پر کمالیہ کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کی مختلف مارکیٹس کا اچانک معائنہ کیا اور سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف موقع پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد کو جرمانے عائد کیے .اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر اشیا ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے افسران متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر رہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں