مسلح ڈاکوؤں نے ساہیوال میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال(بیورو چیف)ڈاکو دوکاندار، موٹر مکینک اور بیوپاریوں سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی، موٹرسائیکل اور دو موبائل چھین کر لے گئے، دو ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ڈاکو اسلحہ کے زور پرجیل سٹاف کالج کے سامنے کے بالمقابل دوکاندار بابر سے موبائل، پاک پتن بائی پاس پر محسن نواز سے موٹرسائیکل نمبر 5942ایس ایل ایم اور دانش علی موٹر مکینک سے موبائل، ہائی ٹیک ملزعارف روڈ کے بالمقابل عبدالغفور بیوپاری اور اس کے ساتھیوں خان محمد اورامین موٹرسائیکلوں سواروں کو روک کر ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس سول لائنز، غلہ منڈی اور کمیر نے بابر، محسن نواز، دانش علی اور عبدالغفور کی مدعیت میں چار مقدمات 382,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کمیر نے ناکہ لگا کر بیوپار یو ں سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی لوٹنے والے ڈاکوئوں کا سراغ لگا کردو ڈاکوئوں شہباز سندھیلہ اور عباس کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ ایک ڈاکوابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں