جعفرایکسپریس کی بوگیوں سے3دستی بم برآمد

کوئٹہ (بیوروچیف) بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں، تباہ حال کوچز سے 3دستی بم برآمد ہوگئے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کے قابل بناکر فعال کیا جائے گا۔ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا، کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں متعدد شہری اور اہلکار شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد فورسز نے ایکشن لیتے ہوئے ہائی جیک کی گئی ٹرین اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا تھا، اس آپریشن میں 50 کے قریب دہشتگرد مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں