جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 25مارچ سے شروع ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 4مارچ سے شروع ہونے والا امتحان میٹرک کلاس دہم وکمپوزٹ (اول) سالانہ 2025ء الحمدﷲ کامیابی سے جاری ہے جس کا اختتام 24مارچ کو ہو گا تاہم 25مارچ سے امتحان میٹرک کلاس نہم (اول) سالانہ 2025ء کا آغاز ہو گا جو 18اپریل 2025ء تک جاری رہے گا۔ کلاس نہم کا پہلا پرچہ 25مارچ کو انگلش کا ہو گا جبکہ 18 اپریل کو پہلے وقت فارسی وآرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ جبکہ دوسرے وقت سوکس کا ہو گا۔ سیکرٹری وکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ کلاس نہم کے امتحان میں کل 210120 طلباء وطالبات شریک ہوں گے جن کیلئے جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ’ چنیوٹ اور فیصل آباد اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ان کے گھروں وتعلیمی اداروں کے قریب 559 امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلباء وطالبات کو پیپرز دینے کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں شامل ہونے والے ریگولر طلباء وطالبات کو ان کی رول نمبر سلپس ان کے تعلیمی اداروں کی وساطت جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر ارسال کر دی گئیں، اگر کسی کو اس کی رول نمبر سلپ ابھی تک نہ ملی ہو تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کر کے امتحان میں شرکت کر سکتا ہے تاہم ایسے پرائیویٹ طلباء وطالبات جن کی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ بھی نہ ہو رہی ہوں وہ ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ 22مارچ برو ہفتہ تک تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی میٹرک برانچ یا ڈپٹی کنٹرول میٹرک برانچ سعید اعوان سے بالمشافہ رابطہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں