معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈ ٹیز مینجمنٹ سلمی بٹ نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اورمیونسپل کمیٹی آفس میں موجود بینیفشریز میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت 10/10 ہزار روپے کے پے آرڈرزتقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے خواتین ومرد حضرات سے ملاقات بھی کی اور رمضان پیکج کے پے آرڈرز ملنے کے حوالے سے دریافت کیا۔بینیفشریز نے 10/10 ہزار روپے کے رمضان گفٹ پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔معاون خصوصی نے تحصیل چوک میں قائم ماڈل/سہولت بازار کا دورہ کرکے اشیا کی دستیابی،معیار اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے بزرگ خریداروں سے انتظامات اور قیمتوں بارے دریافت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے اختتام تک صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں 16 سے 18 بنیادی اشیا ضروریہ عام مارکیٹ سے نسبتا کم قیمت پر دستیاب ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں بھی اشیا کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دو طرح کے رمضان پیکجز کی مستحقین تک شفاف انداز میں فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور الحمدللہ اس بار ماہ صیام میں لیموں،بیسن،چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں