غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری اوراس کے نتیجہ میں بیگناہ مارے جانے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اسرائیلی جار حیت وبربریت نے ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ غزہ میں ایک بارپھر مسلمانوں کا وحسیانہ قتل عام افسوس ناک ہے۔ بیگناہ انسانیت کے قتل عام پر مسلم امہ حکمرانوں اورعالمی اداروں کوشرم سے ڈوب مرناچاہیئے۔ خون مسلم کوسفاکیت کانشانہ بنانے والوںکیخلاف پوری امت مسلمہ، حکمرانوں اورعالمی برادری نے اگرکوئی عملی اقدامات ناکئے تودنیاکاکوئی خطہ محفوظ نہیں رہے گا۔ رمضان المبارک میں سفاکیت کی انتہا کرنے والے اسرائیلی خونخوار فوج اورطاقت کولگام دی جائے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ، اوآئی سی جیسے مردہ اداروں کاوجود دنیاکیلئے بوجھ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پرامریکی شہہ سے اسرائیلی سفاکیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کوزندہ رہنے کاحق ہرصورت برقرار رہنا چاہیئے۔ اُمت مسلمہ اوراسکے حکمران طبقہ نے اگراپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج اور اس کوبندکروانے کیلئے اگرکوئی کردار ادا نا کیا تو خدانخواستہ وہ بھی اپنے عبرتناک انجام کیلئے تیار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں