ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے غیر قانونی پیٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران 2 غیر قانونی پیٹرول پمپس اور 6 آئل ایجنسیاں سیل کر دی گئیں، جبکہ 1 مقدمہ درج اور 3 چالان جاری کیے گئے۔ مزید برآں، حکام نے 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین انجم نے کہا کہ یہ کارروائیاں عوام کو محفوظ اور معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔




