کمالیہ میں سرکاری رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے سے ڈرائیورز پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں سرکاری رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے سے ڈرائیور پر یشان۔تفصیل کے مطابق شہر میں سرکاری رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ روڈ کنارے رکشے کھڑے کرنے پر مجبور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ان سے باقاعدہ رکشہ فیس وصول کر رہی ہے ، لیکن انہیں کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور سرکاری رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گاڑیاں کھڑی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رکشے سڑکوں پر کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ، جبکہ آئے دن ٹریفک پولیس کی جانب سے جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔ ڈرائیوروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کمالیہ میں سرکاری سطح پر رکشہ اسٹینڈ قائم کیا جائے تاکہ انہیں مناسب جگہ مل سکے اور شہر کی ٹریفک بھی بہتر طریقے سے منظم ہو سکے ۔ شہریوں کا بھی کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کو سہولت دی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک مسائل کم ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں