پاکستان میں تخریب کاری بھارت ، اسرائیل گٹھ جوڑ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹان ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی تخریب کاری میں بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ پوری ملت کیخلاف ہے دشمن پاکستان کی بہتر معیشت ترقی و خوشحالی کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، کچھ طاقتیں ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہیں پاک فوج کی مو جو دگی میں نا کام ہوگئی، پاک افواج کے جوانوںکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کراس آپریشن کو کامیاب کیا، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی ، عسکری و مذہبی قیادت تمام اختلافات کو نظر انداز کر کے میں بیٹھ کر دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں