ساہیوال میں منافع خوروں کا راج،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناکام

ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال اور اس کے گردونواح میں ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام، چکن گوشت ،فروٹ اور سبزی کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول، انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناجائز منافع خوروں کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے۔ساہیوال اورگردونواح میں چکن گوشت ،فروٹ اور سبزی کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔ انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر کوئی بھی چیز دستیاب نہیں ۔ساہیوال کی عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پراور بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹ فوٹو سیشنزتک محدود ہیں۔شہر میں ناجائز منافہ خوروں کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں۔ساہیوال کی عوام کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز، کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہساہیوال میں ناجائز منافع خوروں کو لگام دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں